نئی دہلی27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مسلسل مودی جی ڈی پی اور سست معیشت کی وجہ سے مودی حکومت کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ اپوزیشن توانہیں اس معاملے پر مسلسل گھیر ہی رہا ہے اب اپنوں کا سر بھی اس کے لیے پھوٹاہے۔ بی جے پی کے بڑے لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہانے گرتی معیشت کو لے کر ارون جیٹلی پر نشانہ لگایا ہے۔ ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ ارون جیٹلی نے اس حکومت میں سب سے بڑا چہرہ رہے ہیں۔کابینہ میں نام طے ہونے سے پہلے ہی ان کا نام طے تھا کہ جیٹلی وزارت خزانہ سنبھالیں گے۔ لوک سبھا انتخابات ہارنے کے باوجود انہیں وزیر بننے سے کوئی نہیں روک پایا۔یشونت سنہا نے کہا کہ اس سے پہلے اٹل بہاری واجپئی حکومت میں جسونت سنگھ اور پرمود مہاجن بھی واجپئی کے قریبی تھے، لیکن اس کے بعدبھی انہیں وزیرنہیں بنایاگیاتھا۔ لیکن جیٹلی نے وزارت دفاع کے ساتھ وزارت دفاع بھی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کادعویٰ ہے کہ انہوں نے غربت کو کافی نزدیک سے دیکھاہے۔ ان کے وزیر خزانہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت سے زیادہ محنت کر رہے ہیں کہ تمام بھارتی بھی اسے (غربت کو) اتنا ہی نزدیک سے دیکھ سکیں۔